محرم الحرام:سیوریج و پانی کی فراہمی کے فول پروف انتظامات
واسا کی مرکزی امام بارگاہ اور آٹھوں بازاروں میں 24 گھنٹے خدمات انجام دیگی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے دوران معیاری سیوریج سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے ، جو عشرہ محرم کے دوران مرکزی امام بارگاہ اور آٹھوں بازاروں میں 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے قبل آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا کہ مرکزی امام بارگاہ اور آٹھوں بازاروں میں کہیں بھی سیوریج اوور فلو نہیں اور نہ ہی کوئی مین ہول مسنگ ہے ۔ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کو پینے کے لیے پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ چوک گھنٹہ گھر میں واٹر باؤزرز بھی دستیاب رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مقرر کردہ ٹیمیں مسلسل روٹس کا وزٹ کریں گی اور سیوریج اوور فلو، مسنگ مین ہولز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کے سلیب سمیت تمام امور کی نگرانی کریں گی۔