بچوں کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر دھمکیاں

بچوں کو ہراساں کرنے سے  منع کرنے پر دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بچوں کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر با اثر ملزم کی جانب سے گن پوائنٹ پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عامر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے بچوں کو ہراساں کرتے ہوئے پریشان کیا جا رہا تھا۔ جسے منع کیا گیا تو ملزم نے گن پوائنٹ پر قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں