خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف

 خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف

خاتون کو بلیک میل بھی کیا گیا ،ڈی ٹائپ کالونی کالونی میں ایک خاتون سے زیادتی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کرنے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی عمر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو ملزم نے قابو کر کے زبردستی اور ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران مبینہ طور پر اس کی قابل اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیاد پر اسے بلیک میل بھی کیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ادھر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں فاروق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں