امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان میں ایسے لوگوں سے واقفیت ہوئی جن کو پہلے زیادہ نہیں جانتا تھا، فیلڈمارشل سید عاصم منیر بہت ہی عمدہ شخصیت ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی ہے، فوجی سربراہ اپنے وزیراعظم کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، پاکستان نے واقعی معاہدے میں ہماری بہت مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانیوں کو جانتے تھے اور ان لوگوں سے واقف تھے اس لئے پاکستان نے مذاکرات میں بہت اچھا کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں