آزاد کشمیر میں فساد پھیلانے میں بھی افغانستان کا ہاتھ ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فساد پھیلانے میں بھی افغانستان کا ہاتھ ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کا مسئلہ حل ہوگیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اِس کے بعد یکسوئی سے افغان جنگ پر دھیان دیں گے، معاملہ امن سے حل ہوجائے تو بہتر ہے لیکن یہ افغانستان پر منحصر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان امن نہیں چاہتا ہے تو ہمارے لئے دیگر آپشنز بھی کھلے ہیں، آزاد کشمیر میں فساد پھیلانے میں بھی افغانستان کا ہاتھ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم ہورہا ہے، خواتین جیلوں میں ہیں، وہ سب اس لئے کہ کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہیں۔

اُن نے مزید کہا کہ پاکستان نے کشمیر کیلئے پانچ جنگیں لڑی ہیں، کشمیری اِس آزادی کی قدر نہیں کر رہے جو پاکستان نے اسے لے کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں