پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 373 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں