ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کو برطانیہ کا ویزا کیوں نہ ملا؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو پرو ہاکی لیگ کیلئے برطانیہ کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔

عماد بٹ کو انگلینڈ کا ویزا اوور سٹے کی وجہ سے نہ مل سکا، عماد بٹ چند ماہ قبل انگلینڈ لیگ کھیلنے گئے تھے جہاں وہ ویزا ختم ہونے کے باوجود انگلینڈ میں مقیم رہے تھے۔

کلب نے ویزے کی معیاد بڑھانے کی یقین دہانی کروائی تھی، وطن واپسی پر عماد بٹ کو برطانیہ میں اوور سٹے کی وجہ سے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

ادھر ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو بیلجئیم کے ہاتھوں 6 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو کہ قومی ٹیم کی پرو لیگ میں مسلسل گیارہویں شکست ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں