ایرانی فٹبال ٹیم کی میچ سے دو روز قبل امریکا آنے کی درخواست مسترد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کی میچ سے دو روز قبل امریکا آنے کی درخواست مسترد کردی۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے ایرانی ٹیم پر سفری پابندیاں لگانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فیفا میں شکایت درج کرائیں گے، پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے ایرانی ٹیم کو میچ سے ایک دن قبل امریکا آنے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا اور میچ کے بعد میکسیکو واپس جانا ہو گا، ایران کے اگلے دونوں گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں