اسرائیلی فورسز کی لبنان کے ساتھ غزہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں نہتے فلسطینیوں پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اکتوبر 2025ء کی جنگ بندی کے بعد 1 ہزار 7 فلسطینی شہید، جبکہ 3 ہزار 165 زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 73 ہزار 18 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اس دورانیے میں اسرائیلی بربریت میں 1 لاکھ 73 ہزار 273 فلسطینی زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں