علی پرویز ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ عوام کو دیدیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ عوام کو دیدیا۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ عوام نے قیمتوں کا بوجھ برداشت کیا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت جتنی کم ہو ساری عوام کو منتقل کی جائے، پٹرولیم لیوی کے حوالے سے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ لیوی اگلے مالی سال بھی 80 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے بعد کوشش ہے کہ ایران سے سستی ایل پی جی خرید کر عوام کو دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں