گھر میں داخل ہو کر خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر ہراساں کرنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے شگفتہ شہزادی نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوا، اسے قابو کر کے ہراساں اور پریشان کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔