اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر والد گرفتار

اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر والد گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے کے الزام میں والد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم شیرون کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم وہ پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے والد اکرام کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں