نوسربازوں نے دکاندار کو لوٹ لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے دکاندار سے بھاری مالیت کا سامان ہتھیا لیا۔ تھانہ غلام محمد آباد میں نالیف نامی شہری نے بتایا کہ ملزمان اس کی غیر موجودگی میں دکان پر آئے اور اس کے شاگرد کو باتوں میں الجھا کر نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔۔۔
نوسربازوں نے دکاندار سے بھاری مالیت کا سامان ہتھیا لیا۔ تھانہ غلام محمد آباد میں نالیف نامی شہری نے بتایا کہ ملزمان اس کی غیر موجودگی میں دکان پر آئے اور اس کے شاگرد کو باتوں میں الجھا کر نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔