گوجرہ میں چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان
گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ میں چوروں نے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کو نشانہ بنا کر قیمتی مال و زر چوری کر لیا ،تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں علی رضا کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور طلائی زیورات اور نقدی سمیت تقریباً 15 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کا سامان لے گئے۔
گلشن کالونی میں راو حسن انتظار کے چچا کے گھر سے گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔دربار چمنی پیر روڈ پر صباء اشرف کے گھر کا دروازہ توڑ کر 30 ہزار روپے جبکہ حفیظ پارک میں ایک گھر کی دیوار پھلانگ کر 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔نیو پلاٹ میں محمد شہزاد کے گھر سے نقدی اور زیورات، محلہ دستگیر کالونی میں وکی عباس کی خالہ کے گھر سے قیمتی پارچات اور دیگر سامان جبکہ چک نمبر 338 ج ب میں رحمان علی کے گھر سے ساڑھے چار تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔