ماموں کانجن: 10سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

ماموں کانجن: 10سالہ بچی سے  مبینہ زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) 10سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر اوباش کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاوں چک496گ ب کے رہائشی محمد امتیاز نے مقدمہ درج کرایا کہ اسکی 10سالہ بھتیجی د کان سودا سلف لینے گئی تو اوباش ملزم ذاکر سکنہ495گ ب ورغلا پھسلا کراسے قریبی فصلوں میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے لگا ۔بچی کی چیخ و پکار پر قریبی گھروں سے لوگ وہاں آگئے جن کو دیکھ کر ملزم موقع پاکر فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں