جھنگ: 18 سالہ مغویہ طالبہ بازیاب، ملزموں کی تلاش جاری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ مغویہ طالبہ کو بازیاب کروا لیا۔
بستی میراں والی کی رہائشی منزہ کے مبینہ اغواء کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور حقائق کی روشنی میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے گا۔