دوسرے صوبوں کی فارمیسی ڈگری پر میڈیکل سٹور کھولنے پر پابندی

دوسرے صوبوں کی فارمیسی ڈگری پر میڈیکل سٹور کھولنے پر پابندی

سٹورز پر فارماسسٹ کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 16 کیسز پراسیکیوشن کے لیے بھجوا دیئے گئے

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز کے اوقاتِ کار کے دوران فارماسسٹ کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کی فارمیسی ڈگری کی بنیاد پر فارمیسی یا میڈیکل سٹور کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز سارہ زینب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محسن اصغر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران میڈیکل سٹورز سے متعلق39کیسز کی سماعت کی گئی۔ بورڈ نے 16کیسز میں پراسیکیوشن کی منظوری دی، 18میڈیکل سٹورز کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ دستاویزی کارروائی مکمل نہ ہونے پر 5 کیسز کو موخر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں