شورکوٹ:محرم الحرام کیلئے امن معاہدہ، تمام مکاتب فکر متفق

شورکوٹ:محرم الحرام کیلئے امن معاہدہ، تمام مکاتب فکر متفق

مقصد مذہبی رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے :اے سی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تحصیل انتظامیہ شورکوٹ نے امن کمیٹی کے ممبران اور مختلف مکاتب فکر کے لائسنسداران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں باہمی اتفاق رائے سے ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر نے کی جبکہ ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ شہزاد گل خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن سمیت علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شورکوٹ کی تاریخ میں پہلی بار تمام مسالک کے درمیان باہمی مشاورت سے جامع معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے تحت جمعہ کی نماز، مجالس اور جلوسوں کے اوقات کار باہمی رضامندی سے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رہے ۔ اس معاہدے کا مقصد مذہبی رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے ۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے معاہدے پر دستخط کیے اور محرم الحرام کے دوران مکمل تعاون اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں