شورکوٹ:مہنگی بجلی و پٹرول کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

شورکوٹ:مہنگی بجلی و پٹرول کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے :شرکا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی شورکوٹ کے زیر اہتمام مہنگی بجلی، پیٹرولیم مصنوعات اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے مقامی دفتر سے شروع ہو کر تحصیل چوک تک پہنچی، جس میں کارکنوں، شہریوں اور مقامی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت پروفیسر (ر) اقبال حصاری، اشفاق حصاری اور دیگر مقامی عہدیداران نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مہنگی بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر (ر) اقبال حصاری نے کہا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام پر عائد ظالمانہ ٹیکس ختم کیے جائیں اور عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ، کیونکہ موجودہ حالات میں غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں