جھنگ : ہونہار اقلیتی طالبہ میں تعلیمی وظیفہ تقسیم

 جھنگ : ہونہار اقلیتی  طالبہ میں تعلیمی وظیفہ تقسیم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے۔۔۔

 جاری اقدامات کے تحت مسیحی برادری کے مستحق اور ہونہار طلبہ و طالبات میں تعلیمی وظائف (سکالرشپ) کے چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایک مستحق اور قابل طالبہ کو سکالرشپ چیک فراہم کیا اور کہا کہ تعلیم نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ حکومتِ پنجاب اقلیتی برادریوں کو مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ان کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں