محرم الحرام کے لیے چنیوٹ پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات
تمام وسائل بروئے کار لا کر عزاداروں کی حفاظت یقینی بنائی جائیگی:ڈی پی او
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تین محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے چنیوٹ پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ہے ۔ ضلع بھر میں 300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے رجوعہ سادات اور بھوانہ کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔افسران نے جلوسوں کے روٹس، ٹربل پوائنٹس اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر عزاداروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔