وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔