پانی کا رخ موڑنے یا روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا:عرفان منان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) میاں عرفان منان نے کہاہے پاکستان بھارت کے ساتھ تصادم یا تنازع نہیں چاہتا لیکن پانی کا رخ موڑنے یا روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ قبول نہیں کرسکتا بھارت کے لئے عالمی معاہدے کو کمزور کرنے کی قیمت بھاری ہو سکتی ہے انہوں نے کہا ہے سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 26 کروڑ عوام کی شہ رگ ہے جس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ ترمیم، منسوخی یا معطلی ممکن نہیں۔