جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں شمیم نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 28 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر گھر سے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔