شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات جاری:ڈاکٹر نوید عاطف
جون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 49لاکھ29 ہزار روپے جرمانہ
چنیوٹ(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ جون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر7439 گاڑیوں کے چالان میں ایک کروڑ 49لاکھ29 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔گزشتہ ماہ 302 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور 30کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کی گئی۔ماہ جون میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 356چالان میں بھاری جرمانہ وصول کیا گیا۔اوورلوڈنگ 414،لائن اینڈ لین 2982، بغیرروٹ پرمٹ 869، ون وے 54،بغیر رجسٹریشن 186،موبائل فون استعمال 16اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1096گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی۔گزشتہ ماہ جون میں غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر77 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او نوید عاطف کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔