سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

ملز موں نے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ مارا ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے امین پارک میں آسیہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں