جھنگ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کے لیے خطرہ، کارروائی کا مطالبہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں اور گرد و نواح کے رہائشی علاقوں میں قائم مبینہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مقامی افراد کے مطابق رہائشی آبادیوں میں متعدد مقامات پر منی پٹرول پمپ اور غیر مجاز ایجنسیاں قائم ہیں، جہاں حفاظتی اقدامات کے بغیر پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔