والدین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بدبخت بیٹے پر مقدمہ
ملزم حسن نے والد رشید اور ماں کو زخمی کر دیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)والدین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بدبخت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رشید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران انکے حقیقی بیٹے ملزم حسن نے انہیں قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments