اہواز، بوشہر سمیت ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جنوبی شہر اہواز اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق بوشہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ ایران کے جنوبی شہر اہواز سے بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران میں ایران شہر کے ایئرپورٹ پر بھی میزائل حملہ کیا ہے، ایران کے علاقے بندر خمیر میں ایک پل کو مبینہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، نشانہ بنایا گیا پل ایک اہم راستہ ہے جو بندر عباس اور لار کے درمیان آمد و رفت کو ممکن بناتا ہے۔
جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، حملہ ایک پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور پر کیا گیا، جبکہ بندر عباس کے ایک علاقے پر امریکی حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے، تازہ حملوں کا مقصد ایرانی کی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments