بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 1.31 ارب ڈالر کی کمی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کی تازہ صورتحال جاری کر دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 17 ارب 22 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد یہ 5 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 31 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...