راولپنڈی میں مخالفین کی فائرنگ سے محنت کش قتل
راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں چکری روڈ بنی سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکل سوار نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سبزی و فروٹ فروش ریڑھی بان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت یوسف دین کے نام سے ہوئی جو کچھ عرصہ قبل آبائی علاقے ہنگو سے یہاں منتقل ہوا تھا۔
دوسری جانب ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزمان عثمان دین، سبحان دین اور افضل دین موٹر سائیکل پر یہاں پہنچے جس نے یوسف دین کو موت کے گھاٹ اتارا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا مقتول کے بھائی عنایت غنی نے قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ۔
مزید برآں پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل اور ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments