20 ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائیاں، سزائیں جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل تیزی سے جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عبدالکریم کی زیرِ صدارت منعقدہ اردل رومز میں 20 ڈی ایس پیز کے خلاف مختلف محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 9 جولائی کو منعقدہ اردل روم میں 3 ڈی ایس پیز کو میجر سزائیں دی گئیں، جن میں ایک ڈی ایس پی کو ملازمت سے برخاست جبکہ ایک ڈی ایس پی کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس سے قبل منعقد ہونے والے متعدد اردل رومز میں بھی 2 ڈی ایس پیز کو ملازمت سے برخاست، ایک کو عہدے میں تنزلی، 2 کی تنخواہ میں تخفیف جبکہ 17 ڈی ایس پیز کو مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں دی جا چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...