فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی پر سپین کی ٹیم اور شائقین کا جشن

بارسلونا: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی پر سپین کی ٹیم اور شائقین نے جشن منایا۔

شہری سپین کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر امڈ آئے، خوب ہلہ گلہ کیا، فلسطینی پرچم بھی لہرا دیئے، سپین کی جیت پر ہسپانوی شاہی خاندان بھی خوشی سے جھوم اٹھا، جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایرانی سفارتخانے نے مزاح میں کہا کہ سپین کی فرانس کیخلاف جیت میں ایرانی کباب کا اہم کردار رہا، ہسپانوی کھلاڑیوں کے ایرانی کباب کھانے کی ویڈیو ایکس پر شیئر کردی۔

کیپشن میں لکھا ذائقوں سے بھرپور سپیشل کھانے کے بعد سپین نے فرانس کو شکست دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...