پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا بانی رکن بن گیا
شنگھائی: (دنیا نیوز) ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب شنگھائی میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بانی رکن کی حیثیت سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 16, 2026
ترجمان نے کہا کہ پاکستان آرگنائزیشن کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر اے آئی کے فرق (AI Divide) کو کم کرنے اور مصنوعی ذہانت تک منصفانہ اور مساوی رسائی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون، مشترکہ ترقی اور جدید ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments