ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جائیں گے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کامیاب رہا اور میچوں کے دوران شائقین کی تعداد نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

کیرولین لیویٹ نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایک سکول پر حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، امریکی فوج کبھی بچوں اور شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنا کر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث حالیہ حملے کیے گئے۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے اپنے اقدامات کی سزا بھگتنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...