خطے میں کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں امریکی ایف-35 طیاروں کی فضائی نگرانی تیز
واشنگٹن: (دنیا نیوز) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکی فضائیہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فضائی نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔
امریکی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے مسلسل فضائی گشت کر رہے ہیں، جبکہ دورانِ پرواز انہیں سی-135 ٹینکر طیارے کے ذریعے فضائی ایندھن بھی فراہم کیا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے فضائی آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ایف-35 لڑاکا طیاروں کو دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 16, 2026
یہ سرگرمیاں خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں امریکی فوجی تیاریوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments