اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
شنگھائی: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے ہیں۔
شنگھائی پہنچنے پر اسحاق ڈار کا چینی نائب میئر نے استقبال کیا، اسحاق ڈار 17 جولائی کو ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان بانی رکن کے طور پر ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 16, 2026
اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments