شام نے حزب اللہ کے لیے جدید اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
دمشق: (دنیا نیوز) شامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عراقی سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے لیے جدید اسلحہ اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق کارروائی کے دوران میزائل، اینٹی ٹینک میزائل اور ڈرونز برآمد کیے گئے، جو لبنان میں حزب اللہ تک پہنچانے کے لیے اسمگل کیے جا رہے تھے۔
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام متعلقہ افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
شامی حکومت نے واضح کیا کہ ملکی سرزمین کو اسلحہ اسمگلنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس حوالے سے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
دوسری جانب، حزب اللہ نے شامی وزارتِ داخلہ کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردِعمل جاری نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments