پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ، کمپنیاں ڈائپرز بنانے لگیں

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیائی ملک میں شرح پیدائش بھی مسلسل گر رہی ہے جس کے بعد بے بی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں بھی اب پالتو جانوروں کی خوراک اور ڈائپر زیادہ بنا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری کا حجم تقریباً 5.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، بچوں کے لیے مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اب کتوں اور بلیوں کے لیے کیریئر، ڈائپر، خوراک اور دیگر ضروری اشیا تیار کر رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپانی معاشرے میں پالتو جانور اب محض جانور نہیں رہے بلکہ انہیں خاندان کے ایک اہم فرد، بلکہ بچوں جیسا مقام دیا جا رہا ہے، جس کے باعث ان کی دیکھ بھال اور آسائش پر اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...