غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، القسام کمانڈر سمیت 5 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پٹی پر آج اسرائیلی حملوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دیر البلح میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القسام بریگیڈز کے اسنائپر یونٹ کے کمانڈر عمر ابو قاسم کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق حملے میں عمر ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی شہید ہوگئے جبکہ ان کی کمسن بیٹی بھی زخمی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ابو قاسم غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج پر حملوں میں ملوث تھے، تاہم اس دعوے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...