دیر آپریشن، پولیس کا عزم غیرمتزلزل، آر پی او مالاکنڈ کی جوانوں کی ستائش
مالاکنڈ: (دنیا نیوز) دہشت گردوں کے خلاف دیر آپریشن کے بعد ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ نے فرنٹ لائن پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
آر پی او مالاکنڈ نے آپریشن میں شریک اہلکاروں کا مورال بلند کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کا وقت ہی اصل مردِ میدان کی پہچان ہوتا ہے، اسی وقت انسان اپنی بہادری دکھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے مجھے اپنی وردی پر فخر ہے، ویسے ہی آپ کو بھی اپنی وردی پر فخر ہے، آپ سب ہمارا اور پوری قوم کا فخر ہیں۔
ماہرین کے مطابق ملک میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں، غیر متزلزل جذبے کے حامل افسران اور جوانوں کی موجودگی میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت کی فرنٹ لائن پر موجودگی اور جوانوں کی عملی قیادت دہشت گردوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ریاست امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments