سعودی شہر ریاض میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلنڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کا شکار بدقسمتی سے 6 اوورسیز پاکستانی بھی بنے۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...