صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2026
صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments