نان بائیوں اور محکمہ خوراک کا روٹی کی قیمت پر تنازع، تندور بند کرنے کی دھمکی

لاہور: (ویب ڈیسک) نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی کی قیمت پر تنازع برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ساتھ روٹی کی قیمت کے تنازع پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں نان روٹی کی نئی قیمت کا اعلان ہوگا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر زبردستی کی گئی تو تندور بند کر دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ابھی تک روٹی نان کی نئی قیمت طے نہیں کر سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...