امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا، سینٹ کام
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فوج نے مسلسل چھٹی رات ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ حملوں کا مقصد ایرانی کی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 16, 2026
خیال رہے کہ امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے گزشتہ روز بھی ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی ہے۔
سینٹ کام کے اعلان کے بعد عراق کی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر اہواز، چابہار اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ایک کینسر ہسپتال کے اطراف بھی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments