قطر کی ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کی یہ رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ریاستِ قطر ایسی گمراہ کن اطلاعات کو اپنے فعال سفارتی کردار اور جاری امن کوششوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

قطری حکام کے مطابق قطر خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے پرامن حل کیلئے اپنی سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...