غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب صیہونی ریاست نے غزہ سے اسرائیل کی جانب غباروں، ڈرونز اور پتنگوں کے بھیجے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دی تھی۔
غزہ کے وسطی علاقے الزوایدہ میں فضائی حملے میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے بعد ملبہ اور دھاتی ٹکڑے پورے علاقے میں پھیل گئے، حملے کے نتیجے میں عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق دوسرا اسرائیلی فضائی حملہ قریبی علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا، اکتوبر 2025ء میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی نے غزہ میں بڑے پیمانے کی لڑائی روک دی تھی تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments