ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ اور فرانس بھی اسرائیل کے جرائم میں شریک ہو رہے ہیں۔

ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے اسرائیل کیلئے مسلسل حمایت پر برطانیہ اور فرانس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا برطانیہ اور فرانس کو فلسطین کی صورتحال پر محض تشویش کا اظہار کرکے اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنا اور کسی بھی شکل میں اس کی حمایت جاری رکھنا دراصل برطانیہ اور فرانس کی جانب سے ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے، جس کے ذریعے وہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے جرائم میں شریک ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...