اقوام متحدہ کا غیر قانونی یہودی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر اظہار تشویش

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس کانفرنس میں کہا اسرائیل کی جانب سے دی گئی یہ انتظامی حیثیت بین الاقوامی قانون کے تحت گیوات زیو کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرتی، اور یہ علاقہ بدستور مقبوضہ فلسطینی علاقے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایوی بلوتھ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم سے تقریباً 5 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع گیوات زیو کو اسرائیلی شہر قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...