چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ تکنیکی ترقی حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس 17 جولائی کو شنگھائی میں شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چین اس کانفرنس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ کھلے دل سے تبادلہ خیال کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ذہین دور کے فوائد زیادہ سے زیادہ ترقی پذیر ممالک تک پہنچ سکیں جبکہ تکنیکی ترقی حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی پوری انسانیت کے مشترکہ مفادات سے وابستہ ہے، چین ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور نظریاتی تقسیم اور تکنیکی ناکہ بندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی جدت اور ترقی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ اپنے تجربات اور کامیابیاں شیئر کرنے کے لئے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...